10 فروری، 2024، 2:10 PM

طوفان الاقصی کا 127 واں دن، غزہ میں صہیونی بمباری جاری، جانی نقصان، عوامی املاک تباہ

طوفان الاقصی کا 127 واں دن، غزہ میں صہیونی بمباری جاری، جانی نقصان، عوامی املاک تباہ

صہیونی فورسز نے غزہ جارحیت جاری رکھتے ہوئے بمباری سے درجنوں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کرنے کے ساتھ عوامی املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ پر صہیونی فورسز کے حملے جاری ہیں۔ غاصب افواج نے وحشیانہ حملے کرکے درجنوں عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔ غزہ میں امل اور ناصر ہسپتال پر حملے کی وجہ سے زیرعلاج مریضوں اور زخمیوں کی جان خطرے میں پڑگئی ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلا غ کے مطابق آج علی الصبح غزہ میں رہائشی علاقوں پر صہیونی فورسز نے فضائی حملے کئے جس کے نتیجے میں رہائشی عمارتیں تباہ ہوئیں۔ 

المیادین کے مطابق رفح کے شمالی قصبے النصر میں صہیونی حملے کے بعد کئی فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

علاوہ ازین جبالیا کیمپ پر بھی صہیونی فورسز نے دھاوا بول دیا جس سے کشیدگی پھیل گئی اور فلسطینی جوانوں اور حملہ آور فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رفح کے شمالی اور مرکزی علاقوں پر صہیونی فورسز کے حملوں کی وجہ سے کم از کم 18 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1921801

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha